مہنگائی سے تنگ عوام 80 ارب کی چائے پی گئی

0
92

ہاٹ لائن نیوز : مہنگائی کے باوجود پاکستانیوں نے صرف پانچ ماہ میں چائے پر 79 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد خرچ کر دیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق چائے کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستانیوں نے 79 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چائے پی۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 55 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی، رواں مالی سال جولائی سے نومبر تک 1 لاکھ 16 ہزار ٹن سے زائد چائے درآمد کی گئی تھی جب کہ گزشتہ مالی سال ایک لاکھ سے زائد اسی مدت میں ٹن چائے درآمد کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق اکتوبر 2023 کے مقابلے میں نومبر کے مہینے میں چائے کی درآمد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اکتوبر کے مہینے میں 16 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی۔

نومبر 2023 میں چائے کی درآمدات کا مجموعی حجم 15 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد تھا جب کہ نومبر 2022 میں 12 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔

Leave a reply