مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف یورپ بھر میں احتجاج

0
11
مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف یورپ بھر میں احتجاج

یورپ کے مختلف ممالک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن کے دوران بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔ حکام نے 11 افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی، جبکہ 96 افراد کو حراست میں لیےجانیکی بھی اطلاعات ہیں۔ اٹلی کے مختلف شہروں میں بھی احتجاجی سرگرمیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

اسپین میں بھی مظاہرین اور پولیس کےدرمیان تصادم ہوا، جسکے نتیجے میں متعدد افرادزخمی ہوگئےہیں۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور مرچوں کے اسپرے کا استعمال کیا، جبکہ البانیہ میں بھی مختلف مقامات پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر مظاہرے ہوئے۔ دارالحکومت پیرس میں نکالی جانے والی ریلی زیادہ تر پُرامن رہی، تاہم مارچ کے اختتام پر بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی۔ اس دوران پتھراؤ، آگ لگانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات بھی پیش آئے۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق احتجاجی مارچ میں تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار افراد نے شرکت کی۔ حکام کے مطابق مختلف واقعات کے بعد ایک ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ مظاہروں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

یورپی ممالک میں ہونے والے ان مظاہروں میں عوامی معاشی مشکلات اور حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان نمایاں رہا۔

Leave a reply