موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی عائد

0
92

ہاٹ لائن نیوز : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں 12 سموگ ٹاورز لگانے کا اعلان کردیا

ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ سموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے، کمیونٹی کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا، پنجاب حکومت ہر وہ قدم اٹھا رہی ہے جو انسانی طور پر ممکن ہو۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے ماسک پہننے کی درخواست ہے، لاہور میں 12 مقامات پر سموگ ایئر فلٹر آئنائزنگ وینٹ لگائے جائیں گے، مصنوعی بارش برسانے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیجنگ میں سموگ کے خاتمے کے لیے چینی ماہرین کی ٹیم جلد لاہور کا دورہ کرے گی، پنجاب حکومت کی ایک اور خصوصی ٹیکنیکل ٹیم بدھ کو روانہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دن کے اوقات میں چنگ چی رکشوں کی مفت رجسٹریشن کی جائے گی، غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا جبکہ سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکلوں کی خریداری پر پابندی عائد کی جا رہی ہے، اس لیے اب صرف الیکٹرک موٹر سائیکلیں ہی خریدی جائیں گی۔

اپنے بیان میں محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی بار ماحولیاتی لیب قائم کی جائے گی، لاہور سمیت تمام اضلاع میں غیر معیاری ایندھن کی چیکنگ تیز کر دی، غیر معیاری پیٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیاہے ۔

Leave a reply