تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پر سماعت

0
25

ہاٹ لائن نیوز : اولڈ ایج ایمپلائز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت ڈی جی بیت المال کی یقین دہانی پر کاروائی 6 مئی تک ملتوی کردی ۔

عدالتی حکم پر ڈی جی بیت المال پیش ہوئے، یاد رہے کہ عدالت نے ڈی جی بیت المال کو طلب کر رکھا تھا ۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کیوں ملازمین کو تنخواہوں کے لیے دھکے کھانا پڑ رہے ہیں ، چار ماہ سے ان کی تنخواہ کیوں رکی رہی ؟

ڈی جی بیت المال نے عدالت میں یقین دہانی کروائی کہ ہم درخواست گزاروں کی ادائیگی دو مئی تک کر دیں گے ۔

جسٹس انوار حسین کے روبرو درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی نے دلائل دئیے ۔

خیال رہے کہ درخواست گزار عمیر سمیت دیگر نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Leave a reply