پرویز الہی کے گھر پولیس کا چھاپہ

0
137

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے پولیس کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ، جسٹس شہرام سرور نےدرخواست پر سماعت کی ۔

پولیس چھاپے، ہراساں کرنے اور ووٹرز لسٹیں لے جانے کا اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا ، درخواست پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے دائر کی ۔

درخواست میں آئی جی پنجاب، آرپی او، ڈی پی او گجرات سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا تھا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار این اے 64 سے قومی اسمبلی کیلئے الیکشن لڑ رہی ہے ، مخالف امیدوار کو جتوانے کیلئے پولیس اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ، ڈی پی او گجرات اسد مظفر نے بھاری نفری کے ساتھ گھر پر ریڈ کیا ، گھر میں توڑ پھوڑ کی اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ، پولنگ ایجنٹس کی لسٹیں اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان اٹھا کر لے گئے ، درخواست گزار اور ان کے شوہر کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی پی او گجرات سمیت پولیس والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے ۔

Leave a reply