غیر قانونی انعامی اسکیم اور لاٹری کےخلاف کارروائی ہو گی

0
55

ہاٹ لائن نیوز : عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت تجارت کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں لاٹری کا کوئی تصور نہیں اور ایسی سرگرمیاں ممنوع ہیں، وزارت کے مطابق جعل سازی اور غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث اداروں اور افراد کےخلاف کارروائی ہو گی اور ایسےافراد کا کیس پراسیکیوشن کو دیا جائے گا۔

سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ تجارتی اداروں کےاشتہارات اپ لوڈ کرنےکے لیے بھی لائسنس ضروری ہے اور بغیر لائسنس اشتہاری مہم چلانا قانون شکنی تصور ہو گی۔

Leave a reply