معذور نواسے کے علاج کے لیے 75 سالہ بزرگ نے سوشل میڈیا پر منفرد سفر شروع کر دیا

0
15
معذور نواسے کے علاج کے لیے 75 سالہ بزرگ نے سوشل میڈیا پر منفرد سفر شروع کر دیا

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ بزرگ نے اپنے معذور نواسے کے مہنگے علاج کے اخراجات پورے کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر بیوٹی انفلوئنسر کے طور پر کام شروع کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بزرگ کا نواسہ ریڑھ کی ہڈی کے پٹھوں سے متعلق ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہے، جس کے باعث وہ چلنے پھرنے سے محروم ہے۔ علاج کے لیے سال میں دو مرتبہ مہنگے انجیکشن درکار ہوتے ہیں، جن پر سالانہ تقریباً 14 لاکھ یوآن خرچ آتا ہے۔

بزرگ دن کے اوقات میں اپنے نواسے کی دیکھ بھال کرتے ہیں، جبکہ رات کے وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے بیوٹی پروڈکٹس متعارف کرواتے ہیں تاکہ علاج کے لیے مالی وسائل جمع کیے جا سکیں۔

رپورٹس کے مطابق خاندان علاج کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنا فلیٹ فروخت کر چکا ہے اور رشتہ داروں سے بھی مالی مدد حاصل کی جا چکی ہے، تاہم علاج کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے مزید وسائل درکار ہیں۔

بزرگ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اپنے بیٹے کی بیماری کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خاندان کی مدد اور نواسے کے علاج کے اخراجات پورے کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

Leave a reply