مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب

0
7
مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب

مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان 2026 کے اعزاز کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ رواں سال نومبر میں پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں ہونے والے مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی۔

مصباح ارشد کی تاج پوشی کی تقریب فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے روزال پارک ہوٹل میں منعقد ہوئی، جہاں انہوں نے 10 فائنلسٹس کے درمیان کامیابی حاصل کی۔

مصباح کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ اسلام آباد میں بھی مقیم رہ چکی ہیں۔ اس وقت وہ جرمنی کے شہر میونخ میں رہائش پذیر ہیں اور یونیورسٹی آف ہیگن سے نفسیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

2000 میں پیدا ہونے والی مصباح ارشد نے 2023 میں بیوٹی پیجینٹس میں اپنی شناخت بنائی۔ وہ مس پاکستان ورلڈ 2023 اور مس اورا پاکستان 2023 کے اعزازات بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

اب مصباح ارشد عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مس یونیورس 2026 کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔

Leave a reply