نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن کی بیرونی سکیورٹی ہٹا دی گئی

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی حکام کی جانب سے قائم بیرونی سکیورٹی حصار ختم کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر موجود سکیورٹی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، جبکہ ویزا سیکشن کے باہر شہریوں کی قطار کے لیے بنایا گیا عارضی احاطہ بھی ختم کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے سکیورٹی انتظامات میں اس تبدیلی کی تاحال کوئی باضابطہ وجہ سامنے نہیں آئی۔









