مردہ خاتون اور دو بچوں پر فراڈ کا مقدمہ درج

0
267
مردہ خاتون اور دو بچوں پر فراڈ کا مقدمہ درج

ہاٹ لائن نیوز : شخپورہ پولیس نے مردہ خاتون سمیت دو نابالغ بچوں کو بھی فراڈ کے مقدمے میں نامزد کر دیا، لاہور ہائیکورٹ میں مردہ خاتون سکینہ بی بی، 10 سالہ حسن اور 12 سالہ حسنین کے خلاف فراڈ کا مقدمہ کیس کی سماعت۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم نے ڈی۔ پی۔ او شخوپورہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت کو 3 اپریل تک ملتوی کر دیا،سکینہ نامی خاتون 21 ستمبر 2023 کو فوت ہو چکی ہے جبکہ تھانہ شیخوپورہ میں مقدمہ 20 جنوری 2024 کو درج کیا گیا ہے،درخواست گزار کی طرف سے ایڈوکیٹ محسن ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے کہا کہ پولیس افسران نے فوت شدہ اور نابالغ افراد کے خلاف اراضی ہتھیانے کا مقدمہ درج کیا،عدالت نے پولیس افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر طارق مطلوب بچوں کی قیمتی اراضی خود چھننا چاہتا ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت مقدمہ خارج کرنے اور ذمداران کے خلاف کاروائی کا حکم دے۔

Leave a reply