منشیات کیس میں ملزم کو 80 ہزار جرمانہ

0
56

ہاٹ لائن نیوز : ملزم احسان منشیات کا کاروبار کیا کرتا تھا، ملزم احسان کو 80 ہزار روپے جرمانہ اور 9 سال قید با مشقت سزا ہوئی، انسداد منشیات عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج جہانزیب چٹھہ نے تمام شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا ہے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں منشیات ایکٹ کے تحت 2009 میں مقدمہ درج ہوا تھا،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد مجید ساندہ نے ملزم احسان کے خلاف شہادتیں پیش کیں، نہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں۔

Leave a reply