محکمہ زکوۃ و عشر کی سالانہ کارکردگی کیا رہی ؟

0
69

ہاٹ لائن نیوز : صوبائی وزیر سید اظفر علی ناصر کی زیر قیادت محکمہ زکوۃ و عشر میں انقلابی اقدامات کئے گئے ، سید اظفر علی ناصر کا بطور وزیر زکوٰۃ و عشر منصب سنبھالتے ہی سیاسی بنیادوں پر صوبائی زکوٰۃ کونسل ، ضلعی و مقامی کمیٹیوں میں تعینات ڈھائی لاکھ افراد کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ۔

وفاق سے فنڈز کی تاخیر سے وصولی کے باوجود محکمہ زکوۃ نے اربوں روپے کے زکوٰۃ فنڈز محسن سپیڈ کے ساتھ لاکھوں مستحقین کی دہلیز تک پہنچائے ۔

صوبائی وزیر اظفر علی ناصر کی سربراہی میں گزشتہ ایک برس کے دوران پانچ لاکھ سے زائد مستحقین کو شفاف انداز میں مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے ۔

دور حاضر میں زکوٰۃ کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لئے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد/ فنڈز کی رضاکارانہ وصولی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ۔

گزشتہ ایک سال کے دوران محکمہ زکوۃ و عشر نے پچاس لاکھ سے زائد بے روزگار اور کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تعلیم سے آراستہ کیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے محکمہ زکوۃ اپنے فنڈز کا 60 فیصد سے زائد خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کرتا ہے ۔

محکمہ ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو خود کفیل بنانے، ان کی معاشی و سماجی ترقی کے لئے وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ذریعے فنی تعلیم فراہم کر رہا ہے ۔

وزیر زکوٰۃ و عشر کی زیر نگرانی محکمہ نے متعدد انقلابی اقدامات کئے ہیں۔

ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے فنی تعلیم کے لئے سنٹرز آف ایکسیلنس کا قیام عمل میں لایا گیا ، زکوٰۃ کی بر وقت تقسیم اور موثر نگرانی کے لئے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے زکوٰۃ مانیٹرنگ اور ایویلوایشن بورڈ قائم کیا گیا ۔

نو مسلم افراد کی مالی معاونت کے لئے تالیف قلب کے نام سے نئی سکیم کا قیام عمل میں لایا گیا ۔

حکومتی کفایت شعاری کے تحت غیر ضروری پوسٹوں کا خاتمہ کیا گیا ،وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں سیلف فنانس سکیم کا اجرا کیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں سالہاسال سے زیر التوا پروموشن کیسز کو فوری نمٹایا گیا ۔

Leave a reply