محمدحفیظ نے ‘اووو’ احتجاج ریکارڈکرادیا

ہاٹ لائن نیوز : سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ بھی وزیراعظم شہباز شریف کے نقش قدم پر چل پڑے، انہوں نے بھی اوو اوو کا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
محمد حفیظ نےاپنے ایکس اکاؤنٹ پر کچھ ہیش ٹیگز کیساتھ اووو اووو کے پیغام کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
ایکس پوسٹ میں استعمال ہونیوالے ہیش ٹیگز میں ‘پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ’، ‘پریزیڈنٹ ٹرافی’ ‘ڈپارٹمنٹ کرکٹ’ شامل ہیں۔
جب محمد حفیظ کی یہ پوسٹ ایکس پر وائرل ہوئی تو صارفین کیجانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔
ایک صارف نے کہا، ‘مسٹر پروفیسر! آپ کے احتجاج کو اب سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ آپ نے احتجاج کے صحیح طریقہ کار پر عمل کیا ہے۔









