محرم الحرام 1448 کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

0
23
محرم الحرام 1448 کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد کیا جائے گا۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اور یہ اجلاس لاہور کی بادشاہی مسجد میں ہوگا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں بھی چاند دیکھنے کے لیے آج شام اجلاس ہوگا۔ یکم محرم الحرام کے موقع پر غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روایت بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل عموماً ماہِ ذوالحج میں کیا جاتا تھا، تاہم اب اس روایت میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

Leave a reply