پی آئی اے کی نجکاری

0
34

ہاٹ لائن نیوز : نجکاری کمیشن نے پی۔ آئی۔ اے کی خریداری کی خواہاں کمپنیوں کی اہلیت، بولی کے لیے زر بیعانہ اور اظہار دلچسپی کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے لیے پری کوالیفکیشن کمیٹی کی منظوری دے دی ہے،وزارت نجکاری کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ نے 2 اور 4 اپریل کے اجلاسوں کے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔

ان میں دلچسپی کا اظہار کرنے والے کمپنیوں کی پیشگی اہلیت اور درخواستوں کی جانچ پڑتال کے لئے کمیٹی کے قیام شامل ہے، اجلاس میں وزیر نجکاری نے کہا کہ پی ۔آئی۔ اے عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کے لیے تنظیم نو کے بعد ایک پرکشش موقع ہے جس کمپنی کے ذمہ واجبات اور قرضے بیلنس شیٹ سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

Leave a reply