مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں 50 کھرب روپے کا نقصان

0
230
مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں 50 کھرب روپے کا نقصان

ہاٹ لائن نیوز : میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو ایک دن میں 18 ارب ڈالر (50 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا نقصان ہوا۔

اس کی دولت میں کمی کمپنی کی سہ ماہی آمدنی کی رپورٹ کے بعد آئی، جس کے نتیجے میں میٹا کے حصص میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

حیران کن بات یہ ہے کہ جنوری-مارچ 2024 ءکے دوران میٹا نے سرمایہ کاروں کی توقعات سے زیادہ آمدنی اور منافع پیدا کیا، لیکن اپریل-جون کے دوران کم آمدنی کی پیشگوئی کی۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ کمپنی مصنوعی ذہانت (AI) اور Metaverse پر اربوں ڈالر خرچ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ان شعبوں پر 35 سے 40 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔

Leave a reply