لیاری سے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

0
33

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کےعلاقے لیاری سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیا گیاہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کیمطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت معراج عرف ماما کے نام سے ہوئی ہے۔ 2017 میں گرفتار دہشت گرد نے تربت سے گوادر جانیوالی آرمی کی گاڑی کو ہائی جیک کیا تھا جسکے بعد دہشت گردوں نے حملہ کرکےفوجی جوانوں کو شہید کردیا تھا۔

دہشت گرد معراج نے بلوچستان کےعلاقے نصیر آباد میں اسکول میں قائم فوجی کیمپ پرحملہ کیا، جسکے بعد دہشت گردوں کے حملےمیں سپاہی شہید ہوگئے۔

Leave a reply