عدالت وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پر کیوں برہم

0
50

ہاٹ لائن نیوز : کمسن بچے کے دستاویزات تبدیل کرکے بیرون ملک لے جانے کا معاملہ،سیکرٹری داخلہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش، عدالت نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے دوبارہ رپورٹ طلب کرلی ،عدالتی احکامات کے باوجود اسحاق ڈار نے عدالت میں رپورٹ پیش نہ کی ،عدالت کا رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیر خارجہ پر اظہار ناراضگی، عدالت نے اسحاق ڈار کو آئندہ عدالتی احکامات سے متعلق محتاط رہنے کی ہدایت کی،
عدالت نے ایک ماہ میں کمسن بچے کی بیرون ملک سے واپسی سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے سماعت 8 مئی تک ملتوی کی، سیکرٹری داخلہ کے عدالت روبرو پیش ہوئے۔

سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ میں نے پچھلے ہفتے سے چارج لیا ہے، میں نے اس کیس کو ٹیک اپ کیا ہے، اس کیس میں تاخیر ہوئی اس پر معذرت خواہ ہیں،ہم وزیر خارجہ کو بلواتے ہیں پھر وزیراعظم کو بھی بلوا لیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے ایسی ٹیم بنائی ہوئی ہے جو بالکل فارغ ہے،آپ نے بدنام زمانہ لوگ بھرتی کیے ہوئے ہیں,یہ خاتون تین سال سے دھکے کھا رہی ہیں، آپ کے منسٹر 3 سالوں سے ٹی۔ وی پر بیٹھ کر اپنی کارکردگی گنواتے ہیں،اصل میں انکی کارکردگی کچھ ہوتی ہی نہیں،آپ اپنی مرضی کا وقت بتا دیں،لمبا ٹائم نہیں ملنا ایک ہفتہ یا دو ہفتے ملیں گے

سیکرٹری داخلہ نے کہا یہ دو ملکوں کا معاملہ ہے بیلجیم سے رسپانس کتنے دنوں میں آتا ہے ؟ میں کنفرم نہیں بتا سکتا،ہمیں دو ماہ کی مہلت دے دیں،دو ماہ کا وقت نہیں دے سکتے،آپ نے عدالت کے ساتھ دھوکا کیا ہے کبھی کہتے تھے وہ ملزم بیرون ملک سے گرفتار ہوگیا ہے،چیف جسٹس نے بچے کی ماں رابعہ کی درخواست پر سماعت کی۔

Leave a reply