لاپتہ افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی بند

0
248
لاپتہ افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی بند

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ داخلہ سندھ نے حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینا بند کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کے لواحقین کو معاوضے دینے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران محکمہ داخلہ سندھ کے نمائندے نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا کہ کچھ لوگوں کو معاوضے پر اعتراض تھا اس لیے اسے بند کر دیا گیا۔

جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ جن لوگوں کو اعتراض ہے وہ پیسے دینا بند کر دیں، لاپتہ افراد کے لواحقین جو معاوضہ لینا چاہتے ہیں وہ انہیں دیں ۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ جبری گمشدگی کا مطلب ہے کہ شہری کسی ایجنسی کے پاس ہے، جب تک لاپتہ شخص کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا، لواحقین کو معاوضہ ادا کرتے رہیں۔

عدالت نے 2015 سے لاپتہ ہونے والے شہری ماجد کی تلاش کے لیے اشتہار شائع کرنے اور جیل حکام اور ملک کے دیگر مقامات سے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور دیگر کو 28 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

Leave a reply