قومی اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کانوٹس لے لیا گیا

0
25

ہاٹ لائن نیوز : نیب نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کانوٹس لیا ہے، نیب کی جانب سے خط قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوا، 2018 سے 2024 تک قومی اسمبلی میں کی جانے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، خط میں سابق اسپیکر اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف کے دور میں کی گئی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔2018 سے مارچ 2024 تک کی جانے والی بھرتیوں کے طریقہ کار پر جواب طلب کرلیا۔

بھرتیوں کی وزارتِ خزانہ سے منظوری لی گئی یا نہیں ؟ نیب کے خط میں پوچھا گیا ہے کہ بھرتیوں کےلیے ٹیسٹ اور انٹرویؤ لیے گئے یا نہیں؟اخبارات میں بھرتیوں کے اشتہارات شائع کیے گئے یا نہیں اور بھرتیوں کے طریقہ کار کی تفصیلات بھی دی جائیں، ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور مستقل افراد بارے الگ الگ تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

Leave a reply