ظہور قریشی کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے انکار

0
27

ہاٹ لائن نیوز : محسن وال این اے 146سے آزاد امیدوار پیر ظہور قریشی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے انکار کر دیا،سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کے بھانجے پیر ظہور قریشی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

نو متنخب رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ میں آزاد ایم۔ این۔ اے منتخب ہوا ہوں ، تحریک انصاف نے تو مجھے ٹکٹ ہی نہیں جاری کیا تھا، قومی اسمبلی میں اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھوں گا اس بات سے انہوں نے سپیکر کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

Leave a reply