فولڈ ایبل الیکٹرک سکوٹر متعارف

0
80

ہاٹ لائن نیوز : جاپان امریکی الیکٹرانکس شو میں فولڈنگ الیکٹرک سکوٹر لے آیا۔

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرسٹی شو کا آغاز ہوگیا۔ اس بار اس ٹیکنالوجی نمائش میں تقریباً 130,000 افراد کی شرکت متوقع ہے۔

سالانہ کنزیومر الیکٹرانکس شو میں دنیا کی 500 بڑی کمپنیوں میں سے تین چوتھائی حصہ لے رہی ہیں۔

4,000 سے زیادہ نمائش کنندگان ویڈیو گیمز سے لے کر لیپ ٹاپ تک اپنے جدید ترین گیجٹس کی نمائش کریں گے۔ اب جدید گاڑیوں پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

جاپانی کمپنی ہونڈا اس نمائش میں کم آمدنی والے افراد کے لیے فولڈ ایبل الیکٹرک سکوٹر پیش کر رہی ہے۔ اس بار بھی خود مختار گاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

Leave a reply