فوج کے خلاف کون بغاوت کرنا چاہتا تھا ، اہم انکشاف

0
85

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے تھے ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف 18 ویں ترمیم کے خلاف تھے، انہوں نے ایک سوشل میڈیا نیٹ ورک تیار کر رکھا تھا، جسکے ذریعے اہم شخصیات کے خلاف ٹارگٹ دیا جاتا ہے۔

سابق وزیر دفاع نے کہا کہ کپتان فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے تھے، سابق وزیر اعظم عمران خان 18 ویں ترمیم کے خلاف تھے، وہ ملک میں صدراتی نظام لانا چاہتے تھے۔

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بن کر رہو سیکرٹری نہ بنو ۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایک سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے ، سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے اہم شخصیات کے خلاف ٹارگٹ دیا جاتا ہے، دو ماہ ے اندر اندر پارٹی ایک طاقت بن کر ابھرے گی۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپریل 2022 ء کے بعد الیکشن کے لیے جنرل فیض اور باجوہ نے 3 مرتبہ موقع فراہم کیا تھا اور ایسا ماحول بھی بنایا تھا لیکن چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نہیں مانے، جنرل باجوہ نے کپتان کو کہا کہ دھرنا ختم کردیں لیکن وہ نہیں مانے۔

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے ہمارا بہت زیادہ ساتھ دیا ، آخر میں باجوہ صاحب نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے تھے۔

Leave a reply