فلک شبیر کی عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق قانون سازی کی درخواست

0
18
فلک شبیر کی عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق قانون سازی کی درخواست

پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر لباس سے متعلق ضابطہ اخلاق متعارف کرانے کی درخواست کی ہے۔

فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے ویپنگ کے خلاف اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے اس اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی صحت کے لیے اہم قدم ہے۔

اپنی پوسٹ میں فلک شبیر نے لکھا کہ دو بیٹیوں کے والد ہونے کے ناطے وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے گزارش کرتے ہیں کہ عوامی مقامات، بازاروں اور سڑکوں پر لباس کے حوالے سے بھی مناسب قوانین یا ضابطے متعارف کرانے پر غور کیا جائے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات معاشرتی اور ثقافتی اقدار کے تحفظ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

فلک شبیر کی اس رائے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں بعض افراد نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ بعض نے اس سے اختلاف بھی کیا۔

Leave a reply