
ہاٹ لائن نیوز : بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عبوری ضمانت پر ہیں لوگ دور دور سے آتے ہیں جج نہیں ہے ، بانی ہی ٹی آئی کا جیل میں القادر ٹرسٹ کیس تھا پھر بھی ہم یہاں حاضری کیلیے آئے ہیں نہ پراسیکیوشن آئی نہ جج آیا ، ہمیں کیوں بلایا صرف حاضری کیلیے ؟
انہوں نےکہاکہ ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہو پا رہی ہم تفتیش میں مدد کرتا چاہتے ہیں ہم مسلم لیگ نون آفس جائیں گے سارے ڈھشتگردی پیدل جائیں پھرہم سارے دھشتگردکور کمانڈر ہاؤس جائیں گے اور تفتیش میں مددکریں گے
بانی پی ٹی آئی کا کیس اب ہائیکورٹ میں آگیا ہے ، لوگ پوچھتے ہیں بانی پی ٹی آئی رہا کب ہونگے ،یہ بوگس کیس ہیں ہائیکورٹ میں جج سزا ختم کرنے پر مجبور ہونگے ، ججز کے پاس کوئی آپشن نہیں ہو گا،میڈیا سائفر کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت کی کوریج کرے یہ جعلی کیس ہے ،امید ہے جج عامر فاروق انصاف کریں گے۔
انہوں نےکہاکہ ہمارا فوکس عمران خان کی رہائی پر ہیں جعلی کیسز میں دس دس سال قید سنائی گئی ،ایک کاغذکا ٹکڑا گم ہو گیا سائفر ڈی کلاسیفائیڈ ہو گیا تھا ،پاکستان میں انسانی حقوق کی حالت ابتر ہے ڈونلڈ لو کو امریکہ کی گانگرس میں بلایا ہے سائبر پر جواب دینے کیلئے ۔
علیمہ خان نے کہا کہ چیف منسٹر مزید سیٹیں مانگ رہی ہے ہماری سیٹوں پر ڈاکہ ہمیں منظور نہیں ہے ، سب جانتے ہیں عمران خان کیا چاہتے ہیں ان کا پیغام سب کو پتہ ہے ہمیں ان کی صحت کی فکر ہے ان کو کچھ ہونا نہیں چاہے ان پر قاتلانہ حلہ ہو چکا ہے ،آٹھ فروری کو سب نے نکل کر ووٹ دے دیا ، پارٹی میں اختلاف نہیں ہے کچھ لوگ سوشل میڈیا پر باتیں پھیلا رہے ہیں۔