غزہ : ہر گھنٹےمیں دو مائیں قتل ہورہی ہیں

0
74

ہاٹ لائن نیوز : اقوام متحدہ کے خواتین کے ادارے نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خواتین کی شہادتوں پر نسل کشی سے خبردار کیا ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیل کی جارحیت بدستور جاری ہے جس میں اب تک 25 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت پر اقوام متحدہ کے خواتین کے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ہر گھنٹے میں دو ماؤں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی خواتین کے ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور لڑکیاں ہیں۔

Leave a reply