ایلپر گیزراوچی خلا میں جانے والے پہلے ترک شہری

0
57

ہاٹ لائن نیوز : ترک خلا باز ایلپر گیزراوچی دیگر خلابازوں کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کرنے والے پہلے ترک شہری بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الپر گیزراوچی کے ساتھ سویڈن اور اٹلی کے دو دیگر خلاباز بھی اس سفر میں تھے۔ خلابازوں کو فالکن نامی چارٹرڈ اسپیس ایکس کی پرواز کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ کیا گیا۔

فالکن راکٹ کو ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے لانچ کیا گیا جس میں فوجی پائلٹ کا تجربہ رکھنے والے تینوں خلاباز بھی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اس سفر میں ان کے ساتھ NASA کا ایک سینئر سابق خلاباز بھی تھا جو اب ایجنسی کے لیے نجی پروازوں کا انتظام کرتا ہے۔

اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد خلاباز وہاں دو ہفتے قیام کریں گے جب کہ انہیں زمین پر واپس آنے سے قبل وہاں کچھ تجربات بھی کرنے ہوں گے۔ ہر خلا باز کے سفر پر تقریباً 55 ملین ڈالر خرچ ہوتے ہیں، جس کی ادائیگی ان کے متعلقہ ممالک کرتے ہیں۔

اس سفر کا اہتمام ہیوسٹن کی کمپنی Axiom Space نے NASA اور SpaceX کے تعاون سے کیا تھا۔

Leave a reply