غزہ کی صورتحال ؛ جاپان کا اہم اعلان

0
78

ہاٹ لائن نیوز: جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے اعلان کیا ہے کہ ٹوکیو غزہ کے شہریوں کو 10 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو اس سے آگاہ کیاہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاپان کو امید ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کے درمیان جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔

وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے تمام فریق بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں گے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 2800 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Leave a reply