غزہ میں امداد کے منتظرفلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ

0
47

ہاٹ لائن نیوز : رمضان المبارک میں بھی اسرائیلی حملے نہ رک سکے، غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر حملے میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے جنوب میں امدادی ٹرکوں کے منتظر فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا۔ گزشتہ چند دنوں میں امداد کے منتظر لوگوں پر اسرائیلی فوج کا یہ چوتھا حملہ ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی فوج کیجانب سے غزہ شہر کے شہریوں کو امداد کی فراہمی تقریباً منقطع کر دی گئی ہے اور رفح سے بہت کم ٹرک امداد لے کر وہاں پہنچتے ہیں۔ شمالی غزہ میں شدید غذائی قلت کے باعث اب تک 27 بچے شہید ہو چکے ہیں۔

Leave a reply