عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت پر سماعت

0
48

ہاٹ لائن نیوز : اینٹی کرپشن جج صفدر علی بھٹی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سےجواب طلب کرلیا۔

عدالت نے سماعت پیر تک کےلیے ملتوی کردی
ہے ،درخواست میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ اظہرصدیق اور رانا معروف کی وساطت سے دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران ریاض خان کیخلاف جھوٹا،بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا،عمران ریاض خان کو سیاسی اور ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،عمران ریاض کیخلاف اینٹی کرپشن ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت منظور کر کےرہا کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply