علی رحمان کا شادی سے متعلق سوالات پر سخت ردعمل: ’’اپنے کام سے کام رکھو‘‘

0
23
علی رحمان کا شادی سے متعلق سوالات پر سخت ردعمل: ’’اپنے کام سے کام رکھو‘‘

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار علی رحمان خان نے شادی سے متعلق بار بار پوچھے جانے والے سوالات پر واضح ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں غیر ضروری دلچسپی لینے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔
ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے جب ان سے سوال کیا کہ شادی سے متعلق مسلسل سوالات پر ان کا کیا ردعمل ہوتا ہے تو اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنی زندگی اور کام پر دھیان دیں اور دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت سے گریز کریں۔
علی رحمان کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال شادی نہیں کر رہے، تاہم مناسب وقت آنے پر اس فیصلے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اداکار اس سے قبل بھی مختلف انٹرویوز میں شادی کے حوالے سے سوالات کا سامنا کر چکے ہیں، جبکہ ایک خاتون فٹنس ٹرینر کے ساتھ ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھی وہ خبروں کی زینت بنے رہے۔

Leave a reply