ہنگری کا بین الاقوامی وارنٹ والے رہنما کی گرفتاری کا اعلان

0
7
ہنگری کا بین الاقوامی وارنٹ والے رہنما کی گرفتاری کا اعلان

ہنگری کے وزیراعظم پیٹر میگیار نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے وارنٹس کی پابندی کرے گی اور ایسے کسی بھی عالمی رہنما کو گرفتار کیا جائے گا جس کے خلاف عدالت کا وارنٹ موجود ہو۔
یہ بات انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہی جس میں پوچھا گیا تھا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ہنگری کا دورہ کریں تو کیا انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
پیٹر میگیار نے واضح کیا کہ ان کی حکومت بین الاقوامی قانون اور عدالتی فیصلوں کی پابند ہے، اور اسی اصول کے تحت کارروائی کی جائے گی اگر کسی رہنما کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کا وارنٹ موجود ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہنگری کے سابق وزیراعظم وکٹر اوربان کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے علیحدگی کے جو اقدامات شروع کیے گئے تھے، ان کی حکومت انہیں آگے نہیں بڑھائے گی۔
ان کے مطابق یہ معاملہ اس تناظر میں بھی زیر بحث ہے کہ سابق حکومت پر یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ بعض عالمی رہنماؤں کو ممکنہ قانونی کارروائی سے تحفظ دینے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

Leave a reply