عدلیہ کے فیصلوں سے متعلق نگران وزیر اعظم کا بیان سامنے آ گیا

0
71

اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ انتخابات عمران خان اور پی ٹی آئی کے سینکڑوں اراکین کے بغیر بھی کئے جا سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں نگران وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات کے تناظر میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہزاروں کارکن توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کی بنیاد پر زیر حراست ہیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہی ہوں گے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان ہی انتخابات کی تاریخ کا تعین کرے گا۔

دوران انٹرویو انہوں نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کو روکنے کے لیے فوج مداخلت کرےگی ، علاوہ ازیں کپتان اور عدلیہ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وہ عدلیہ کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کریں گے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےفوج اور حکومت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سول ملٹری تعلقات کو بےشمار چیلنجز کا سامنا رہتا ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن ان چیلنجز کی مختلف وجوہات ہیں۔

Leave a reply