عدالت کا ہوم سیکرٹری نوالاامین مینگل کو بچی کا خرچہ ہر ماہ ادا کرنے کا حکم

0
23

لاہور، ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کیخلاف آٹزم بیماری کی شکار بیٹی اور اہلیہ کے خرچے کے کیس کی سماعت
فیملی عدالت لاہور شازیہ کوثر نے بیٹی ایلیہا نور اور عنبرین سردار کی درخواست پر سماعت کی

متاثرہ ماں بیٹی کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے
نورالامین مینگل کی 5 سالہ بیمار بیٹی ایلیہا نور کا عبوری خرچہ مقرر کرنے کا حکم پر محفوظ فیصلہ جاری

عدالت کا نورالامین مینگل کو بیٹی کے خرچے کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم

نورالامین مینگل ہر مہینے کی 14 تاریخ کو بیٹی کا خرچہ ڈیڑھ لاکھ روپے عدالت میں جمع کرائیں، عبوری حکم
عدالت نے نورالامین مینگل کا کم آمدن شخص ہونے کا موقف بھی مسترد کر دیا
ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل عدالتی حکم کے باوجود مصالحت کیلئے پیش نہیں ہوئے، فیصلہ

ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کا بیمار بیٹی کے کیس کیں رویہ افسوسناک ہے، فیملی عدالت
نورالامین مینگل نے گریڈ 21 کا سرکاری افسر ہونا تسلیم کیا ہے، فیملی عدالت
نورالامین مینگل نے پہلی بیوی سے بچوں کا ایچی سن کالج میں زیر تعلیم ہونا بھی تسلیم کیا ہے، فیملی عدالت
ماں کا مئوقف ہے کہ آٹزم بیماری کی وجہ سے بیٹی کی پرورش پر ماہانہ ساڑھے تین لاکھ اخراجات آتے ہیں، فیملی عدالت
ایسی صورتحال میں بیمار بیٹی کیساتھ مساوی سلوک سے انحراف نہیں کیا جا سکتا، فیملی عدالت

فیملی عدالت نے 30 مئی کو کیس باضابطہ ٹرائل کیلئے مختص کر دیا
آئندہ سماعت پر فریقین اپنی شہادتیں پیش کریں، فیملی عدالت

Leave a reply