عدالت نے کپتان کے کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا

0
99

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی دہشت گردی کیسوں میں ضمانتیں منسوخ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

عدالت میں تمام ایف آئی ار کے تفتیشی ریکارڈ,کے ساتھ پیش ہوئے، عدالت میں پرسکیوٹر جنرل فرہاد علی شاہ پیش ہوئے ۔

فرہاد علی شاہ نے کہا کہ مھجے تھوڑا وقت دے دیں تاکہ میں تیاری کر سکوں

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 96/23ایف آئی ار کے حوالے سے بتائیں ، آپ یہ بتا دیں کہ ان کیسز میں کب اپنے عبوری ضمانتیں دائر کی ۔

وکیل پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ یہ 19 مئی 2023 کو دہشت گردی عدالتوں میں عبوری ضمانتیں دائر کی جس پر عدالت نے کہا کہ اپ تمام کیسز کی عبوری ضمانتوں کے آڈر لگائیں ۔

وکیل پی ٹی آئی نے عدالت سے درخواست کی کہ ہمیں کچھ وقت دیں ۔

عدالت نےکیس کی سماعت 23 جنوری تک کیلیےملتوی کردی ۔

چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے ، درخواستوں میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج اور تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ پولیس کو فریق بنایا گیا ہے ۔

Leave a reply