نوجوان نے ڈگری جلا کر خودکشی کرلی

0
58

ہاٹ لائن نیوز : ایک بھارتی نوجوان نے نوکری نہ ملنےکیوجہ سے احتجاجاً اپنی تمام تعلیمی اسناد کوآگ لگاکرخودکشی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نوجوان کیجانب سے نوکری نہ ملنے پر اپنی ڈگری جلا کر خودکشی کرنے کا واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیاہے۔

24 سالہ بھارتی نوجوان برجیش پال نے پولیس میں بھرتی ہونے کیکیے امتحان دیا تھا جس میں اسےناکامی کامنہ دیکھناپڑا۔ اپنی ناکامی سے مایوس ہوکر نوجوان نےگھر میں پھانسی لگا لی۔

خودکشی سے قبل نوجوان نےایک خط بھی لکھاجس میں اس نےکہاہےکہ میں نے اپنی آدھی زندگی تعلیم میں گزار دی ہے لیکن ڈگریوں کا کیا فائدہ جس سے آپ کو نوکری ہی نہ ملے، اسلیے میں نے اپنی تمام تعلیمی اسنادکوآگ لگادی ہے۔

Leave a reply