پہلی بیوی کی اجازت کےبغیر دوسری شادی کرنےپر خاوندکوسزا

0
40

ہاٹ لائن نیوز : فیملی کورٹ لاہور میں پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سات ماہ قید اور پانچ لاکھ جرمانےکی سزا سنا دی گئی ۔

فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے زونانصر کی درخواست پرفیصلہ سنایا ، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔

تحریری فیصلہ کے مطابق محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کےبغیر دوسری شادی کی۔ دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے،ملزم اورنگزیب خان دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سےاجازت نہیں لی ، ملزم نے مسلم فیملی لاارڈینیس کےسیکشن چھ ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے،ملزم کو اجازت لیےبغیر دوسری شادی کرنے پر سات ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے،ملزم اگر پانچ لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قیدمیں رکھاجائے۔

Leave a reply