شنیرا اکرم وسیم اکرم کے ساتھ حج پر کیوں نہیں گئیں؟ وجہ سامنے آگئی

0
37
شنیرا اکرم وسیم اکرم کے ساتھ حج پر کیوں نہیں گئیں؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور معروف فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ہمراہ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں دونوں نے نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران وسیم اکرم نے اس سوال کا جواب بھی دیا جو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل پوچھا جا رہا تھا کہ شنیرا اکرم ان کے ساتھ حج کی ادائیگی کے لیے کیوں نہیں گئیں۔

وسیم اکرم کے مطابق ان کی خواہش تھی کہ شنیرا پہلے عمرہ ادا کریں تاکہ وہ اس روحانی سفر اور اس کے تقاضوں کو بہتر طور پر سمجھ سکیں، جس کے بعد دونوں مستقبل میں اکٹھے حج ادا کریں گے۔

شنیرا اکرم نے بھی اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں وسیم اکرم کو اس سفر پر اکیلے جانا چاہیے تھا تاکہ وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ عبادت کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ وسیم اکرم کے ساتھ ہوتیں تو ممکن ہے وسیم کی توجہ ان کی دیکھ بھال اور دیگر معاملات کی جانب بھی رہتی، جس سے ان کی عبادت پر توجہ متاثر ہو سکتی تھی۔

شنیرا نے واضح کیا کہ ان کے حج پر ساتھ نہ جانے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ مستقبل میں وسیم اکرم کے ساتھ حج نہیں کریں گی۔ ان کے مطابق وہ ان شاء اللہ کسی موقع پر اپنے شوہر کے ساتھ حج کی سعادت ضرور حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

پوڈکاسٹ میں وسیم اکرم نے حج کے تجربے کو اپنی زندگی کا انتہائی خاص اور یادگار سفر قرار دیا۔ انہوں نے اسے اپنے لیے ایک ایسا تجربہ بھی قرار دیا جو ان کی زندگی پر گہرا اثر چھوڑ گیا۔

وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ شنیرا اکرم پاکستان سے اپنی وابستگی اور مختلف سماجی معاملات پر آواز اٹھانے کے باعث پاکستانی عوام میں بھی خاصی مقبول ہیں۔

Leave a reply