شاہ رخ خان کی پیشکش، پھر اچانک فیصلہ بدل گیا: سیف علی خان

0
10
شاہ رخ خان کی پیشکش، پھر اچانک فیصلہ بدل گیا: سیف علی خان

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں سپر ہٹ فلم “میں ہوں نا” میں ایک کردار کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم بعد میں انہیں اس سے دستبردار ہونے کو کہا گیا۔

اپنی نئی فلم کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہیں شاہ رخ خان کی اس فلم میں ایک اہم کردار کی پیشکش ہوئی تھی اور انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ کہانی کا ایک مضبوط حصہ ہے۔

اداکار کے مطابق بعد میں ہدایتکارہ فرح خان نے خود ان سے رابطہ کیا اور انہیں اس کردار سے ہٹا دیا۔

واضح رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم “میں ہوں نا” ایک بڑی بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ سشمیتا سین، سنیل شیٹی، زید خان اور امرتا راؤ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Leave a reply