سیاحوں کیلیے ہدایات جاری

0
57

ہاٹ لائن نیوز : لوئر دیر، غذر اور جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں ہونے والی بارش نے سردیوں کا ذائقہ مزید خراب کردیا، تاہم محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بھی خبردار کردیا ہے۔

آزاد کشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد ہلکی بارش ہوئی۔ کوٹلی آزاد کشمیر، راولاکوٹ، پالندری آزاد کشمیر اور گردونواح میں رات گئے ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

وادی لیپا اور بالائی نیلم میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ برفباری کے دوران پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

دوسری جانب بالائی چترال کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، وادی استور، ہرچن اور دیگر علاقوں میں برف باری کے باعث ہر طرف برفباری ہوئی ہے اور سردی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

آزاد کشمیر میں دو روز سے جاری بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، جہاں دو سو مستحق خاندانوں میں گرم کپڑے اور بستر تقسیم کیے گئے۔

غذر میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے بھی علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان، کے پی اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جب کہ پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی اور درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Leave a reply