اجتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن رہا

0
54

ہاٹ لائن نیوز : جیل روڈ پی ٹی آئی دفتر کے باہر احتجاج کے معاملہ پر پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کو کینٹ کچہری پیش کردیا گیا۔

عبدالقیوم ظہیر، محمد نعیم، محمد فیصل، محمد نصیر اکرام،فقیر اللہ، محمد اکرم، تنویر، امتیاز احمد و دیگر کو پیش کیا گیا۔

گرفتار کارکنوں کو احمد فراز تبسم کی عدالت میں پیش کیا گیا، پی ٹی آئی وکلاء ٹیم کیجانب سے یوسف وائیں، سلمان شاہد، عاطف راجپوت عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کارکنان کے خلاف درج مقدمہ خارج کردیا اور تمام نامزد ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

صدر پی ٹی آئی علماء و مشائخ ونگ علامہ اصغر عارف چشتی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a reply