
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1371 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 16 ڈالر کم ہو کر 4730 ڈالر ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، اور آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔







