آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

0
43

ہاٹ لائن نیوز : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی دارالحکومت شہر ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، دونوں سربراہان نے پاک سعودی تعاون اور اسٹریٹیجک تعلقات کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے، ملاقات کے دوران سعودی سفیر نواف المالکی اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی وہاں موجود تھے۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی معاملات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ۔ایس۔ پی۔ آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ولی عہد محمد بن سلمان سمیت وزیردفاع ، معاون دفاع اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سمیت عسکری قیادت سے بھی موجود تھی،
انہوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

سعودی ولی عہد نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply