سونے کی قیمت میں کمی، مقامی اور عالمی منڈیوں میں نرخ نیچے آگئے

0
3
سونے کی قیمت میں کمی، مقامی اور عالمی منڈیوں میں نرخ نیچے آگئے

ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔

تازہ نرخوں کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 773 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 44 ڈالر کم ہونے کے بعد 4 ہزار 494 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی عوامل، سرمایہ کاروں کے رجحانات اور بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کے نرخ متاثر ہو رہے ہیں، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔

Leave a reply