
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 3 ہزار 58 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہوا تھا۔









