
اسلام آباد: پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی تولہ سونا مزید 3 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس کے باعث ملک بھر میں سونے کے نرخوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
صرافہ مارکیٹ کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 69 ہزار 972 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب 10 گرام 22 قیراط سونا بھی 2 ہزار 358 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 153 روپے ریکارڈ کی گئی۔









