سولرپینلزکی قیمتوں میں مزیدکمی

0
81

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک کمی ہوئی ہے اور 70 ہزار سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سولر سیلز اور فوٹو وولٹک (PV) ماڈیولز یا سولر پینلز کی تیاری میں چینی اجارہ داری کو توڑنے کے لیے امریکہ اور یورپ میں گیگا واٹ کی سطح پر پی وی سیل اور ماڈیول کی پیداواری سہولیات کے لیے منصوبے بنائے گئے تھے۔ جو اب تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں یا یکسر ختم ہو چکے ہیں۔

چونکہ مغرب میں سولر پینلز کی بڑے پیمانے پر خریداری متوقع تھی، ایک طرف چینی سرمایہ کاروں نے سولر پینلز کا بڑا ذخیرہ جمع کر لیا ہے، تو دوسری طرف مغربی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینلز خرید کر جمع کر لیے ہیں۔

Leave a reply