سموگ کیس لاہور میں اہم فیصلے

0
36

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

وکیل جوڈیشل کمیشن نے عدالت میں بتایا کہ ریسٹورنٹ والوں کے اوقات کار کی وجہ سے کچھ تحفظات تھے،ہم نے 2 بجے تک ہوم ڈیلیوری کا کہا ہے، مگر دو بجے کے بعد کچھ نہیں ہو سکتا،رمضان میں ریسٹورنٹ کو افطار سے سہری تک کھلنے کی اجازت ہونی چاہیے ۔

وکیل پی ایچ اے نے عدالت میں بتایا کہ ائیر پورٹ کے الخدمت فاؤنڈیشن اور نیسلے نے قریب 20 ہزار درخت لگائے گئے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ ریسٹورنٹ والوں نے تجاوزات کر رکھی ہیں، ایسے نہیں چلے گا، میں کسی دن ان سب کو سیل کر دوں گا، آپ پہلے ریسٹورنٹ والوں سے شرائط پوری کروائیں، پھر ہی انہیں کچھ فائدہ ملے گا،ہر کمرشل بلڈنگ میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ہونا چاہیے۔

وکیل جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں اس ہفتے ہم نے بہت چھاپے مارے ہیں، وہاں گند، خون، پانی، پلاسٹک بیگ تھے،ہم نے ایسوسی ایشن والوں کو کہا کہ ہم اسے سیل کر دیں گے، واسا اس کی صفائی کرے، اور ٹولنٹن مارکیٹ والوں سے پیسے لیے جائیں،ٹولنٹن مارکیٹ میں شروع سے آخر تک بیرئیر لگنے چاہیے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بیرئیر کس نے لگانے ہیں ؟ جس پر وکیل جوڈیشل کمیشن نے جواب دیا کہ سی ٹی او آفس لگائے گا ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے والے حکام کہاں ہیں ؟ وکیل جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ وہ وہیں موجود ہیں، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ انہیں چاہیے کہ وہ تجاویز لے کر آئیں، اور پھر آپ اس پر عملدرآمد کروائیں ۔

وکیل جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت بڑا مسلہ پولی تھین بیگ کا ہے، ہم نے اس حوالے سے آپریشن کیا ہے، ہم نے ٹائر جلانے والے ایک کارخانہ کا دورہ کیا،وہ کارخانہ بند تھا، مگر ٹائروں کی بو ابھی تک آ رہی تھی ۔

عدالت نے حکم دیا کہ ٹائر جلانے والی فیکٹری اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والی اسٹیل مل کی مشینری اٹھا لیں،ای پی اے کو کہیں کہ ان کی ساری مشینری اٹھا لیں ۔

ایڈوکیٹ عزت فاطمہ نے عدالت میں بتایا کہ ایس پی سی اے کو عدالت ہدایت کرے کہ جانوروں سے ہونے والے زیادتی کو چیک کریں ، ریس کورس والا واٹر کورس مکمل طور پر کام کر رہا ہے، پی ایس ایل کے لیے ہم نے کام کیا، ہم نے اپنے انجنئیر سے کہا کہ بتایا جائے کہ انہوں نے ہماری گرین بیلٹ استعمال کی، اس کا کیا معاوضہ بنتا ہے ۔

عدالت نے حکم دیا کہ جی، ضرور ان سے معاوضہ لیں ۔

وکیل جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کے چاروں کو طرف درخت لگنے چاہیے، وہاں بھی گرین بیلٹ ہونی چاہیے ۔

عدالتی معاون نے عدالت میں بتایا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے کہا کہ ہم ماحولیات کی آگاہی کے لیے ایک کتابچہ چھاپ دیں گے۔

ڈاریکٹر پی ڈی ایم اے نے عدالت میں بتایا کہ ہمیں اس سلیبس کو ایک انتظامی آڈر کے لیے ذریعہ نافذ کر سکتے ہیں، ڈاریکٹر پی ڈی ایم اے ہم چاہتے ہیں کہ اسے ہر ہفتے ایک زیرو پیرئیڈ میں پڑھایا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ہفتے اور اتوار کو سکول و کالج کے بچے دیواروں پر لکھائی کو مٹائیں، این ڈبلیو ایم سی کو چاہے کہ ان بچوں کو لے جائیں، یہ ایک کمیونٹی سروس ہوگی۔

جسٹس شاہدکریم نے ہارون فاروق سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت کی۔

Leave a reply