سرباز خان نے منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا

0
205
سرباز خان نے منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا

ہاٹ لائن نیوز : ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے منفرد کارنامہ انجام دے کر ملک و قوم کا نام روشن کر دیا ہے۔

غیر معمولی ہمت اور جذبے کے مالک سرباز خان 8000 میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

سرباز خان نے چین میں 8027 میٹر اونچی شیشا پنگما چوٹی کو سر کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ سرباز خان ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو اور دیگر خطرناک چوٹیاں بھی سر کر چکے ہیں۔

Leave a reply