سب سے زیادہ ہیرے کہاں سے نکالے جاتے ہیں ؟

0
82

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ہیرےزمین سےنکالےجانیوالے سب سےمہنگے ترین موادمیں سے ایک ہیں، ہیروں کی مانگ امیر افراد میں مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، کیوں کہ یہ انتہائی نایاب ہوتےہیں ۔

ہیرے انتہائی درجہ حرارت پر بنتے ہیں ، جو ٹھوس کاربن کوچمکتے ہوئے کرسٹل موادمیں بدل دیتے ہیں، ہیروں کے رنگ انکی تشکیل کےدوران بعض دیگرمواد کی موجودگی کےلحاظ سےمختلف ہوجاتےہیں۔

بوٹسوانا ہیروں کی پیداوار کی فہرست میں سب سے اوپر ہے ، بوٹسوانا کی سالانہ ہیروں کی پیداوار 5 بلین ڈالر سے زائد ہے، جو اس کودنیا کا سب سے بڑا ہیرے پیدا کرنے والا ملک بنا دیتا ہے۔

دنیا میں روس دوسرے نمبر پر ہے، جس کی پیداواری قیمت 3.55 بلین ڈالر ہے۔ 2 بلین ڈالر کی پیداواری مالیت کے ساتھ انگولا دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔کینیڈا چوتھے نمبر پر آتا ہے ، کینیڈا کے پیداواری حجم کاتخمینہ $1.88 بلین ہے۔

Leave a reply